نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت نے میانمار (برما) کے ساتھ سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ کیا ہے اس بات کا اعلان ا توار کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کیا۔ اس طرح دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں سے آزادانہ نقل و حرکت کا معاہدہ منسوخ کردیا گیا ہے جب میانمار کے سیکڑوں فوجی باغیوں کے حملوں سے بچنے کےلیے فرار ہو کر بھارت میں داخل ہوگئے۔