• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فئل فوٹو
فئل فوٹو

کراچی میں مبینہ ٹاؤن تھانے کے سامنے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے مٹھائی اور دودھ کی دکانوں پر فائرنگ کردی، جس سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔

پولیس کے مطابق کراچی میں ابوالحسن اصفحانی روڈ پر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم ملزمان نے مٹھائی اور دودھ کی دکانوں پر فائرنگ کی۔

ملزمان کی فائرنگ سے دکاندار عبدالباری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،جبکہ 1 شخص محمد ایوب اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

واقعہ میں زخمی 3 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں، مقتول عبدالباری کے بھائی نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا کسی جماعت سے تعلق نہیں ہے۔

دودھ کی دکان کے زخمی ملازمین نے بتایا کہ حملہ آور ماسک پہنے ہوئے تھے اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے 12خول ملے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید