قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد پاکستان نے الجزائر، صومالیہ کے ساتھ سلامتی کونسل اجلاس طلب کرنے کی درخواست کردی۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اجلاس طلبی کی درخواست پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے یو این سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ اجلاس کی درخواست اسرائیل کی قطر پر بلا اشتعال، غیر قانونی جارحیت کے پیش نظر کی گئی، سلامتی کونسل ہنگامی اجلاس طلبی کی درخواست الجزائر، صومالیہ سے مل کر کی ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ اجلاس کا مقصد صورتحال پر غور و خوض کرنا ہے، سنگین معاملے پر سلامتی کونسل کو آگاہ کرنا بھی اجلاس کے مقاصد میں شامل ہے، پاکستان حکومتِ قطر، عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی اور پختہ حمایت کا اظہار کرتا ہے۔