• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھند کے باعث PIA کا فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور پی آئی اے نے مسافروں کے لیے نیا الرٹ جاری کردیا۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھند کے پیش نظر پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں، مسافر بکنگ کے وقت اپنا رابطہ نمبر لازمی درج کریں۔

ایئر لائن کا کہنا ہے کہ سیٹس بکنگ کے وقت دیے گئے موبائل نمبر پر پروازوں کے متعلق مسافروں کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

قومی ایئر لائن کا مزید کہنا ہے کہ مسافر اپنی پروازوں کے معلومات کے لئے پی آئی اے کال سینٹرز سے لازمی رابطہ کریں۔

قومی خبریں سے مزید