واشنگٹن (اے ایف پی) امریکہ نے گزشتہ روز بھارت کو جدید ترین فوجی ڈرون فروخت کرنے کے لیے 4 ارب ڈالر کے معاہدے کی منظوری دی، جو کہ امریکہ کے ابھرتے ہوئے شراکت دارکے لیے ایک بڑی خریداری ہے ،جو تاریخی طور پر اسلحے کی خریداری کیلئےروس پر انحصار کرتا رہا ہے۔