• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلے نواز شریف اور مریم نواز کے حکم پر ہو رہے ہیں، اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ فیصلے نواز شریف اور مریم نواز کے حکم پر ہو رہے ہیں۔

صوابی میں انتخابی جلسے سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 3 فیصلے آچکے ہیں، پوچھتا ہوں کیا ان فیصلوں میں انصاف ہوا ہے؟

انہوں نے کہا کہ جو بھی فیصلے ہو رہے ہیں نواز شریف اور مریم نواز کے حکم پر ہو رہے ہیں۔ عدالتوں کی بےتوقیری ہو رہی ہے، اُنہیں رسوا کیا جارہا ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ اُن کا مطالبہ یہی تھا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کو نااہل کرنا ہے اور جیل میں ڈالنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بنانا ریپبلک بنادیا گیا ہے، نواز شریف اور مریم نواز کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن کراؤ۔

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، آپ نے ہم سے بلا چھینا ہے اور ہم آپ سے آپکی سیاست چھینیں گے۔

قومی خبریں سے مزید