تہران (آئی این پی ) ایران نے ملک سیاحت کی ترقی کیلئے 4 فروری سے 28 ممالک کو ویزا سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کرلیا، نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ بحری راستوں سے ایران میں داخلے پر ویزا لینا لازم ہوگا ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق نائب وزیر خارجہ علی رضا بیگ دلی نے کہا ہے کہ بعض ممالک کے شہریوں کے لیے حکومت نے یکطرفہ طور پر بلا ویزا سیاحت سے متعلق حکم نامہ متعلقہ اداروں کو جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان ممالک میں سعودی عرب، قطر،متحدہ عرب امارات ،بحرین، ازبکستان، تیونس، تنزانیہ، جاپان، انڈونیشیا، سنگاپور، برازیل، سربیا،بوسنیا ہرزیگووینا ،بیلاروس اور بھارت سمیت 28ممالک شامل ہیں۔