• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

میانمار بارڈر گارڈ پولیس کے مزید 37 ارکان نے بنگلادیش میں پناہ لے لی۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق پناہ لینے والے میانمار بارڈر گارڈ پولیس ارکان کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق آج صبح میانمار فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 بنگلادیشی زخمی ہوگئے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق میانمار میں فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان چند دنوں سے شدید لڑائی جاری ہے۔

بنگلادیش کے وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ میانمار میں کشیدگی کے بعد سرحدی علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی ہے، پناہ لینے والے میانمار سرحدی گارڈز کی واپسی کیلئے میانمار سے رابطہ کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ جو بھی ہماری سرحد کے اندر داخل ہوگا اسے حراست میں لے کر میانمار کے حوالے کردیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید