• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عام انتخابات کے سلسلے میں ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔ 

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امن و امان قائم رکھنے، ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

کراچی، لاہور اور کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس متاثر ہے۔

بلوچستان کے تقریباً تمام اضلاع میں موبائل فون سروس متاثر ہے، موبائل و انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پشاور میں بھی پولنگ شروع ہونے سے پہلے موبائل سروس متاثر ہے۔

پشاور کے علاقے صدر، نوتھیہ اور گلبرگ سمیت مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہے۔

اس کے علاوہ سکھر، حیدرآباد، جعفرآباد، لکی مروت گوجرانوالہ، ملتان اور سرگودھا کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر  ہے۔

حافظ آباد، راجن پور، جیکب آباد، مٹیاری، ٹھٹہ اور میرپورخاص میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہو گئی ہے۔

ٹنڈومحمدخان، دادو اور ان کے نواحی علاقوں میں موبائل سروس جزوی معطل ہے۔

کلر سیداں این اے 51 میں انٹر نیٹ اور موبائل سروس معطل ہے۔

خیبر کے ضلع بھر میں موبائل فون اور نیٹ سروس معطل ہے۔

اس کے علاوہ سوات کے ضلع بھر میں، وہاڑی اور گردونواح اور جہانیاں کے مختلف علاقوں میں انٹر نیٹ سروس معطل ہے۔

ضلع ہنگو میں بھی انٹر نیٹ سروس بند ہے۔

Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates

قومی خبریں سے مزید