• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگاپور کے وزیراعظم کی مقامی جوڑوں کو زیادہ سے زیادہ بچوں کو جنم دینے کی ترغیب

سنگاپور (شِنہوا)سنگاپورکے وزیر اعظم لی ہسین لونگ نے چینی نئے سال کا پیغام دیتے ہوئے مقامی جوڑوں کو ڈریگن کے سال میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو جنم دینے کی ترغیب دی ہے۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے چینی خاندان ڈریگن کے سال میں پیدا ہونے والے بچوں کو خوش قسمتی کی علامت سمجھتے ہیں، لی نے کہا کہ نوجوان جوڑوں کے لیے یہ اچھا وقت ہے کہ وہ اپنے خاندانوں میں ایک "چھوٹا ڈریگن" شامل کریں۔وزیراعظم نے عوام سے کہا کہ امید ہے کہ ان کی اس حوصلہ افزائی سے مزید جوڑوں کو بچے پیدا کرنے کی ترغیب ملے گی حالانکہ میں جانتا ہوں کہ یہ فیصلہ بہت زاتی ہے۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی میٹرنٹی تعطیلات کو رضاکارانہ بنیادوں پر دو سے چار ہفتوں تک بڑھا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ایک ʼسنگاپورمیڈ فار فیملیزʼ بنائیں گے اور آپ کی شادی اوربچوں کے والدین ہونے کی خواہشات کی حمایت جاری رکھیں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید