• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزرلینڈ، ٹرین میں 15 افراد کو یرغمال بنانے والا ایرانی پناہ گزین پولیس کے ہاتھوں قتل

کراچی (نیوز ڈیسک) سوئس پولیس نے بتایا ہے کہ ایک 32 سالہ ایرانی پناہ گزین کو پولیس نے اس وقت ہلاک کو دیا جب اس نے مغربی سوئٹزرلینڈ میں ایک ٹرین میں 15 سے زائد افراد کو کلہاڑی اورچاقو کے استعمال سے کئی گھنٹے یرغمال بنا لیا، تاہم اس واقعے میں کوئی یرغمالی زخمی نہیں ہوا۔ فرانسیسی بولنے والے علاقے واؤڈ کی پولیس نے جمعے کے روز بتایا کہ اس شخص نےجمعرات کی شام لوگوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ پولیس نے مسافروں کو متنبہ کرتے ہوئے علاقے کو سیل کر دیا۔ فارسی اور انگریزی بولنے والے اس شخص نے ٹرین انجینیر سے یرغمالیوں میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا۔ واقعہ شروع ہونے کے تقریباً چارگھنٹے بعد پولیس نے ایک ترجمان کے ذریعے اس شخص سے بات چیت کرنے کی کوشش کی۔

دنیا بھر سے سے مزید