واشنگٹن ( نیوز ایجنسی ) امریکا میں سڑک پر حملے میں شدید زخمی ہونے والے بھارتی نژاد شہری نے دوران علاج دم توڑ دیا، بھارت کا شدید احتجاج ، تحقیقات کا مطالبہ ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن اسٹریٹ میں 41سالہ وویک تنیجا کو ایک حملہ آور نے زمین پر پٹخا اور اْس کا سر فٹ پاتھ پر دے مارا تھا جس سے بھارتی نژاد شہری شدید زخمی ہوگیا تھا۔پولیس نے ملزم کی سی سی ٹی وی تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گرفتاری میں مدد دینے والے کو 25ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔ گرفتاری کے لیے چھاپا مار ٹیم تشکیل دیدی۔ واضع رہے کہ امریکا میں ایک ماہ کے دوران 6 بھارتی شہری ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 5 طالب علم تھے اور مختلف دنوں اور مقامات پر پْراسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے۔ بھارتی حکومت نے ان معاملات پر امریکی وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے تحقیقات پر زور دیا اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔