• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق کا الیکشن کمشنر سے فوری استعفے کا مطالبہ

سراج الحق، فائل فوٹو
سراج الحق، فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے الیکشن کمشنر سے فوری استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔

سراج الحق نے منصورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کو سپورٹ کیا، سب کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں تھی، یہ ووٹرز کے ساتھ زیادتی تھی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جعلی الیکشن کے نتیجےمیں جو حکومت بنے گی وہ بھی جعلی ہوگی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کروانےکی آئینی ذمہ داری پوری کرنےمیں ناکام ہوا، الیکشن نتائج جعلی اور دھاندلی زدہ ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ تحقیقات کے لیے آزاد اور غیر جانبدار کمیشن قائم کیا جائے،  کراچی میں جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چرایا گیا، تمام آزاد سرویز کے مطابق کراچی میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا، ایم کیو ایم کہیں موجود نہیں تھی۔

سراج الحق نے کہا کہ عالمی اداروں اور میڈیا نے بھی الیکشن پر سوالات اٹھا دیے، پولرائزیشن بڑھا دی گئی، انتخابات سے مزید عدم استحکام ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے ایم کیو ایم کو جتوایا گیا، کراچی کے عوام اس جعل سازی کو قبول نہیں کریں گے، جماعت اسلامی اس کے خلاف بھرپور احتجاج کر رہی ہے، الیکشن کمیشن نے نتائج کو درست نہ کیا تو احتجاج اس کے ہیڈ آفس اسلام آباد تک بڑھا سکتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آزاد امیدوار بھی ہمارے ساتھ مظاہرے میں شریک ہونا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید