موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب کے قریب سسٹم کی موجودگی کی وجہ سے کراچی میں مطلع ابر آلود رہے گا، شہر کے مختلف علاقوں میں آج رات سے 14 فروری تک بوندا باندی سے ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
طاقتور مغربی لہر کے باعث سعودیہ، قطر، بحرین، یو اے ای، عمان، ایران، کویت اور یمن میں شدید بارش اور ژالہ باری کی لپیٹ میں ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق جنوبی ایران اور عمان کو عبور کرنے کے بعد سسٹم کا مرکز شمال مغربی بحیرہ عرب پہنچ جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ سسٹم کے زیر اثر جنوبی اور جنوب مغربی بلوچستان میں آج رات سے 14 فروری کے دوران بارش کا امکان ہے۔
جیوانی، گوادر، اورماڑہ، تربت، پنجگور، ہنگول نیشنل پارک، بیلہ، اُتھل اور اطراف میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔