• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عریشہ رضی خان کی رخصتی کے بعد پہلی پوسٹ سامنے آگئی

--- تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
--- تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری میں بطور چائلڈ اسٹار کیریئر کا آغاز کرنے والی معروف اداکارہ عریشہ رضی خان نے رخصتی کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی شیندی کی مختلف خوبصورت تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ اپنے شوہر عبداللہ فرخ کے نام پیار بھرا پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

عریشہ رضی خان نے اپنی شیندی سے قبل کروائے گئے یادگار فوٹو شوٹ کی مختلف تصاویر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ نے مذکورہ پوسٹ میں پہلی بار یہ بھی بتایا ہے کہ ان کا نکاح 3 برس قبل کاروباری شخص عبداللہ سے ہوا تھا جو بیرون ملک مقیم ہیں۔


اداکارہ نے مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’3 برس کے طویل عرصے سے نکاح یافتہ ہونے کے بعد بلآخر ہماری شادی ہوگئی۔

زندگی کے سفر میں نئی دہلیز پر قدم رکھتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ دوری رہنے والے رشتے محبت کا امتحان ہوتے ہیں یہ دیکھنے کے لیے کہ محبت کس حد تک برقرار رہتی ہے۔

نکاح سے رخصتی تک کے وقت میں آنے والے اتار چڑھاؤ کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’بے تحاشہ لڑائی جھگڑو اور ایک دوسرے کو بلاک کرنے کے بعد آخر کار ہماری محبت نے اپنی منزل پالی ہے۔

واضح رہے کہ عریشہ رضی خان کے نکاح کی خبر نکاح کے تقریباً ڈیڑھ برس بعد جولائی 2022 میں اس وقت سامنے آئی تھی جب ان کا فوٹوگرافر کے ساتھ تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید