سال 2024 کے پہلے ہی مہینے بھارت سے پاکستانی درآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سال میں تیسری بار بھارت سے درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
ان کے مطابق جنوری 2024 میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات 29 فیصد بڑھیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ بھارت سے درآمدات کا حجم 3 کروڑ 26 لاکھ ڈالرز رہا۔
حکومتی ذرائع جنوری2023 میں بھارت سے درآمدات 2 کروڑ 54 لاکھ ڈالرز تھیں۔
ان کے مطابق گزشتہ سال فروری اور مئی میں بھی بھارت سے درآمدآت میں اضافہ ہوا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نے بھارت میں ٹریڈ افسر کی تعیناتی کا عمل بھی روک دیا تھا۔
حکام کے مطابق پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت کے ساتھ تجارت معطل کی تھی۔ ستمبر 2019 میں بھارت سے ادویات کی محدود پیمانے پر درآمد و برآمد کی اجازت دی گئی تھی۔