• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کے وفد کی شہباز شریف سے ملاقات، حکومت سازی سے متعلق مشاورت

فوٹو اسکرین گریب بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو اسکرین گریب بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے باہمی تعاون سے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد نے پارٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی میں ملاقات کی۔

ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال بھی شامل تھے۔ 

اس ملاقات میں مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار، ایاز صادق اور ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے۔ 

ملاقات میں قائدین کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی سے متعلق مشاورت ہوئی۔ جبکہ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم نے اس موقع پر باہمی تعاون سے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔

قومی خبریں سے مزید