• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکا کی ریاست ٹیکساس کے اسپتال کی ایمرجنسی میں کار گھس گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق حادثے میں گاڑی کے ڈرائیور کی موت ہوئی جبکہ زخمیوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد اسپتال کے کام کے معاملات متاثر ہوئے تھے۔

پولیس نے اس واقعے کو حادثہ قرار دیا ہے تاہم اس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید