• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران آئندہ 6 ماہ میں 10 ایٹمی وار ہیڈز تک رسائی حاصل کر لے گا، اولی ہینونن

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سابق ڈپٹی ڈائریکٹر عالمی جوہری توانائی ایجنسی اولی ہینونن نے ایران سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا، ان کا کہنا ہے کہ ایران آئندہ 6 ماہ میں 10 ایٹمی وار ہیڈز تک رسائی حاصل کر لے گا۔

برطانوی اخبار ٹائمز کے مطابق اولی ہینونن نے کہا کہ ایران میزائلوں کو جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تہران نے پروگرام میں تیزی لائی تو آئندہ سال اپریل تک وار ہیڈز حاصل کرسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کسی ملک کو صفحہ ہستی سے مٹا تو نہیں سکے گا تاہم اپنی شرائط منوا سکے گا۔  

اولی ہینونن نے کہا کہ ایٹمی پروگرام سے وابستہ ایرانی عہدیدار اپنی پرانی سوچ میں تبدیلی لاچکے ہیں، اب ایران اپنے مطالبات منوانے کےلیے جوہری ہتھیاروں کا سہارا لے سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید