یورپین یونین نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے خلاف چلنے والی مہم کی مذمت کرتے ہوئے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ انہوں نے دنیا میں پیدا ہونے والے ہر تنازعے کو حل کرنے کےلیے کوششیں کی ہیں۔ اس لیے ان پر امن کے حصول میں ناکامی کا الزام لگانا درست نہیں۔
یورپین یونین کا موقف بیان کرتے ہوئے جوزپ بوریل نے کہا کہ 'ہم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی تمام تنازعات اور بالخصوص مشرق وسطیٰ میں امن کے حصول کےلیے ان کی انتھک کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ان کےخلاف بلاجواز حملوں کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے کارکنوں کی ہلاکتوں کی بھی مذمت کرتے ہیں۔