• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران کا کہنا ہے کہ یکطرفہ ضبط کا مرحلہ ختم ہوگیا، کسی بھی اسرائیلی حملے کا غیر روایتی جواب ملے گا۔

ایران نے امریکا کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس بار اسرائیلی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق قطر کے ذریعے بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا کہ یک طرفہ تحمل ایران کی قومی سلامتی کی ضرورت پوری نہیں کر رہا۔

پیغام میں مزید کہا گیا کہ ایران علاقائی جنگ نہیں چاہتا لیکن اس کے لیے اسرائیل کو باز رکھا جائے۔

واضح رہے کہ ایران نے اقوام متحدہ میں اپنے مشن کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع پر اپنے بیان میں دیگر ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف تنازع میں خود کو نہ الجھائیں، ورنہ انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائے گا۔

ایران کا کہنا ہے کہ ہمارا ردعمل صرف حملہ آور کے خلاف ہوگا، اگر کسی ملک نے حملہ آور کی مدد کی تو اسے شریکِ جرم اور جائز ہدف سمجھا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایران کا یہ بیان سلامتی کونسل کے ایک اہم اجلاس کے تقریباً 24 گھنٹے بعد سامنے آیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید