آسٹریلیا کے ننھے جارح مزاج بلے باز ہیوگو ہیتھ کی پاور ہٹنگ نے دھوم مچادی۔
ہیوگو ہیتھ کی پاور ہٹنگ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، 3 سالہ ننھے آسٹریلوی بلے باز کی بیٹنگ دیکھ کر سب حیران ہوگئے۔
ہیوگو اپنی بیٹنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں، دو روز قبل انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ان کی ویڈیو کو 25 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں، جبکہ صارفین کی جانب سے اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔