کوئٹہ(پ ر) بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نے الیکشن کو جعلی قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار قوم پرست پارٹیوں نے الیکشن کے خلاف جو احتجاج شروع کیا ہےوہ جلد ہی ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کرے گا اس ضمن میں انہوں نے بی این پی کوئٹہ کے تمام یونٹ سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز ضلعی کونسلرز، کارکنوں اور عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 15 فروری دن ایک بجے کوئٹہ میٹروپولیٹن کے سبزہ زار پہنچ جائیں تاکہ وہاں سے ہم چار جماعتی اتحاد کے ساتھ حالیہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی، فراڈ اور ووٹ کے تقدس کی پامالی کے خلاف احتجاجی ریلی میں شریک ہو کر اس ظلم، نا انصافی کے خلاف بھر پور انداز میں آواز بلند کر سکیں۔