مسلم لیگ کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے الیکشن کے بعد اپنی سب سے اہم ذمہ داری بتا دی۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے مریم نواز سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ہمارے ساتھ ساتھ آپ کا بھی امتحان شروع ہوچکا ہے۔
صارف نے مزید لکھا کہ آپ کی کارکردگی ہمیں نوازشریف جیسا وزیراعظم واپس لوٹا سکتی ہے۔
جس پر مریم نواز نے صارف کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے کندھوں پر بھی یہی ذمہ داری ہے!‘
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چیف آرگنائزر مریم نواز کو وزارت اعلیٰ پنجاب کے منصب پر نامزد کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔