• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ٹیم کو اس وقت اچھی قیادت اور دعاؤں کی ضرورت ہے، کامران اکمل

سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کو اس وقت اچھی قیادت اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔

جھنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے بطور وزیراعلیٰ کم وقت میں بہت بڑے کام کیے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ بطور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے لیے زیادہ مشکل ٹاسک نہیں ہے۔ 

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ میں بہتری کی امید ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید