اسلام آباد (اے پی پی)ہالینڈز کے سابق وزیراعظم ڈراس وان اگٹ اور ان کی اہلیہ نےڈاکٹروں کی معاونت سے اکٹھے خود کشی کر لی، ہالینڈ میں 2002 سے لاعلاج امراض میں مبتلا افراد کو خودکشی میں معاونت فراہم کرنے کی اجازت ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہالینڈ کی تنظیم دی رائٹس فورم نے اپنے بانی اور سابق وزیر اعظم کی موت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈراس وان اگٹ نے اپنی اہلیہ یوجین کے ہمراہ5 فروری کو یوتھنیزیا کے ذریعے موت کو گلے لگایا ہے۔یوتھنیزیا ایسی موت کو کہا جاتا ہے جس میں لاعلاج مرض یا انتہائی تکلیف میں مبتلا شخص کی درخواست پر ڈاکٹر کسی مریض کی موت بغیر کوئی تکلیف دیے ممکن بناتا ہے۔