• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیملٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو ہراکر سیزیز اپنے نام کرلی

نیوزی لینڈ نے ہیملٹن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کین ولیمسن کی شاندار سنچری کی بدولت ہوم ٹیم نے 267 رنز کا ہدف تین وکٹ پر حاصل کر لیا۔ سیریز بھی دو۔صفر سے اپنے نام کر لی۔

ہیملٹن ٹیسٹ کے چوتھے دن نیوزی لینڈ نے 267 رنز کے تعاقب میں 40 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اننگز شروع کی، ٹوم لیتھم 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

راچن رویندرا بھی 20 رنز بنا کر لوٹ گئے۔ اب کین ولیمسن کے ساتھ ول ینگ ڈٹ گئے۔ ولیمسن نے کیریئر کی 32ویں سنچری مکمل کی، ول ینگ نے بھی ففٹی بنائی دونوں نے چوتھی وکٹ پر 152 رنز کی شراکت بنا کر نیوزی لینڈ کو سات وکٹ سے فتح دلا دی۔

ولیمسن 133 اور ول ینگ 60 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ نیوزی لینڈ نے دو ٹیسٹ کی سیریز بھی دو۔صفر سے اپنے نام کر لی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید