• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق کے استعفے پر دستور کے مطابق فیصلہ ہو گا: ترجمان جماعتِ اسلامی

جماعتِ اسلامی کی امارت سے استعفیٰ دینے والے سراج الحق—فائل فوٹو
جماعتِ اسلامی کی امارت سے استعفیٰ دینے والے سراج الحق—فائل فوٹو

جماعتِ اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کے دستور کے مطابق سراج الحق کے استعفے پر فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ لاہور میں جماعتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیرِ صدارت اجلاس ہو گا۔

جماعتِ اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف کے مطابق اجلاس میں امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کے استعفے پر غور کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جماعتِ اسلامی کے دستور کے مطابق سراج الحق کے استعفے پر فیصلہ کیا جائے گا۔

قیصر شریف نے مزید کہا ہے کہ سراج الحق نے انتخابات میں کامیابی نہ ملنے پر جماعتِ اسلامی پاکستان کی امارت سے استعفیٰ دیا تھا۔

ترجمان جماعتِ اسلامی پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے ناکامی کی ذمے داری قبول کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید