• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آرٹ فار چینج‘، فریئر ہال میں بچوں کی مصوری کا بین الاقوامی مقابلہ

فوٹو ـــ پوسٹر
فوٹو ـــ پوسٹر 

کراچی کے فریئر ہال میں بچوں کی مصوری کا ایک مقابلہ ہوا جس میں رنگوں سے بے جھجھک کھیلنے والے بچوں کے فن پارے رکھے گئے۔

بچوں کی مصوری اس لیے زیادہ منفرد ہوتی ہے کہ اس میں فنی باریکیوں کے علاوہ دیکھنے والوں کی محبت کا رنگ بھی شامل ہوتا ہے۔ 

بائیو ڈائیورسٹی کے موضوع پر’آرٹ فار چینج‘ کے نام سے مصوری کا دسواں بین الاقوامی مقابلہ فریئر ہال کی صادقین گیلری میں ہوا جس میں مختلف اسکولز کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ 

اس مقابلے میں ایک طرف دیکھنے والے ان تصویروں کو دیکھ کر خوش ہوئے تو دوسری طرف انعامات جیتے والے جونیئر فنکاروں کی خوشی بھی دیکھنے والی تھی۔

اس تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سارا مونی نے شرکت کی۔ 

انہوں نے کہا کہ بچوں کے فن پارے اس بات کا ثبوت ہیں کہ آج کی دنیا میں ماحولیاتی سوال کتنا اہم ہو چکا ہے۔

تقریب کے آرگنائزر مجتبٰی زیدی کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات کا مقصد بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی ہے۔

فریئر ہال کی صادقین گیلری میں منعقد کردہ اس 2 روزہ نمائش کا کل آخری دن ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید