کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی واٹر کارپوریشن سی بی اے نے کارپوریشن ایکٹ کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا متحدہ ورکرز فرنٹ کے چیئرمین ارشاد خان نے کارپوریشن ایکٹ 2023 کے خاتمے اور بورڈ کی بحالی کے لیے گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ کو خطوط ارسال کردیےخط میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پر لاگو کارپوریشن ایکٹ 2023 کی حیثیت کو کالعدم کرکے سابقہ بورڈ کی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔