• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کی اسپورٹس ڈرامہ فلم سلطان کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بولی ووڈ اداکار دبنگ خان کے مداح تیا ر ہو جائیں کیونکہ ان کی ایکشن سے بھرپور نئی اسپورٹس ڈرامہ فلم ʼسلطان ʼریلیز ہونے میں صرف دو دن باقی ہیں۔اس فلم میں سلمان خان اور انوشکا شرما ریسلر کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے جس کا نیا ڈائیلاگ پرومو بھی جاری کردیاگیا ہے۔علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ہر یانہ کے شیر سلطان علی خان اور شیرنی عارفہ کے گرد گھومتی ہے جو بطور طاقتور پہلوان کی حیثیت سے میدان میں مخالف کو پچھا ڑ کر اپنا نام بنا تے ہیں۔فلم ʼسلطان ʼکی کاسٹ میں سلمان اور انوشکا کے علاوہ رندیپ ہودا،امت سدھ،ٹائرون ووڈلی اور کرٹ اینگل بھی شامل ہیں۔واضح رہے یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم رواں سال6جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی۔
تازہ ترین