کوئٹہ (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اکثریتی جماعت بن کر ابھری ہے۔ صوبے کے عوام نے پارٹی اور اس کی قیادت پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اسے ٹھیس نہیں پہنچائی جائے گی۔ حکومت سازی کاعمل جاری ہے مرکزی قیادت کا جو بھی فیصلہ ہوگا اسے قبول کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال اور جنرل سیکرٹری جاوید اعوان نے پارٹی کارکنوں اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر ، سینئر نائب صدور چوہدری بابر، صابر راجپوت، میر محمد اسماعیل بنگلزئی،ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ، اسفند محمد شہی ایڈووکیٹ، ملک عالم کاسی سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوار شاہیر بگٹی، خرم جدون ودیگربھی موجود تھے۔ کارکنوں اور وفود نے پارٹی رہنماؤں کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔ پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بلوچستان کے عوام نے جس طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے پارٹی ان کے اس اعتماد پر پورا اترتے ہوئے انکے مسائل حل اور صوبے اور عوام کی خوشحالی کیلئے اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کا عمل جاری ہے مرکزی قیادت کا جو بھی فیصلہ ہوگا اسے قبول کیا جائے گا۔ درایں اثناء ارباب اقبال اور جاوید اعوان نے انتخابات میں پارٹی کی کامیابی پر کابینہ ارکان سمیت کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات اور انتخابی عمل کے دوران جس طرح کارکنوں اور عہدیداروں نے محنت کی وہ لائق تحسین ہے۔