• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نامزد ہونے کے بعد شہبازشریف کی انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ

مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف---فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف---فائل فوٹو 

اسلامی جمہوریہ پاکستان  کے سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصویر شیئر کی ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے یہ تصویر ایسے وقت میں شیئر کی ہے  جب حکومت سازی کے لیے اُن کے پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امید واروں کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں گزشتہ روز ہونے والی پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانفرنس میں اُنہیں متفقہ طور پر ممکنہ وزیراعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے الیکشنز اور وزیرِاعظم کے امیدوار نامزد ہونے کے بعد پہلی تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں اُنہیں خوب چہکتے ہوئے خوشگوار موڈ میں اپنی آستین صحیح کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


شہباز شریف کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کے عقب میں ریاستی جھنڈا بھی لگا ہوا ہے۔

سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس تصویر کے کیپشن میں قرآنی آیت (وَتُعِزُ مَن تَشَاء وَتُذِلُ مَن تَشَا) لکھی ہے جس کا مفہوم ہے ’اور اللّٰہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے۔‘

خاص رپورٹ سے مزید