• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے آزاد اراکین کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے

تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے لیے 86 آزاد اراکین کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے۔

پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے لیے 105 ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ بھی جمع کرا دیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے بھی 85 ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کرا دیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں سندھ اسمبلی کے لیے 9 ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کرائے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید