• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی سے ن لیگ سیاسی بردباری کی امید رکھتی ہے، عرفان صدیقی

عرفان صدیقی - فوٹو: فائل
عرفان صدیقی - فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ن لیگ پیپلز پارٹی سے سیاسی بردباری کی امید رکھتی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد ایک کٹھن سفر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کی پی ڈی ایم میں 16 جماعتوں کا اتحاد تھا، اس میں اتفاق تھا، اس بار دیگر جماعتیں کشتی میں سوار ہونے کی بجائے ساحل پر کھڑا ہونا چاہتی ہیں۔ ساحل پر کھڑا ہونے والا تماشہ دیکھنے والا ہوتا ہے، ساتھ دینے والا نہیں۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ کہاوت ہے سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا، میرا کہنا ہے سیاست میں حیا بھی نہیں ہوتی۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگلی متوقع حکومت ’اکثریتی‘ نہیں بلکہ ’اقلیتی‘ ہو گی، ہمارے سخت فیصلوں پر پیپلز پارٹی تنقید کرے گی۔ ہمارے مختلف اور متصادم ایجنڈے سب سے بڑا چیلنج ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نجکاری کی بات کرتے ہیں اور پیپلز پارٹی نجکاری کے سخت خلاف ہے، جب ہم اپنے منشور پر چلیں گے تو اختلافات پیدا ہوں گے۔ ان اختلافات سے باقی جماعتیں فائدہ اٹھاتے ہوئے اسمبلی تحلیل کروا سکتی ہیں۔

ن لیگی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی سے سیاسی بردباری کی امید رکھتی ہے۔ اپنے اختلافات دیکھنے کی بجائے ان باتوں کو زیرِ غور رکھنا ہے جو ہمیں جوڑتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید