• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرخان میں ریلوے روڈ پر فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق

گوجر خان کے علاقے ریلوے روڈ پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ گوجر خان میں جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی شناخت محبوب اور محمود کے نام سے ہوئی ہے۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے فائرنگ کے واقعے پر ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ہے، ایس ایس پی آپریشنز، اے ایس پی گوجر خان جائے وقوعہ پر پہنچے۔ 

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولین نے ملزمان کے خلاف روڈ ایکسیڈنٹ کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے رنجش میں مقتولین پر فائرنگ کی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، موقع سے شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید