• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وزیراعظم شہباز شریف اور قطر کے وزیر اعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان نہایت خوشگوار دوستانہ ماحول میں گفتگو ہوئی۔

گفتگو کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے علاقائی سفارتکاری میں قطر کے تعمیری کردار اور جاری ثالثی کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل رابطوں، قریبی مشاورت کی ضرورت پر اتفاق کیا، گفتگو کے نتائج پر پیشرفت کیلئے اعلیٰ سطح رابطے باقاعدگی سے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

 وزیراعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر قطر کے سرکاری دورۂ پاکستان کے منتظر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید