• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کے کارکن اور کالم نگار اجمل خٹک کشر آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک

کراچی (اسٹاف رپو رٹر) جنگ کے سینئرکارکن اور کالمسٹ اجمل خٹک کشرکو آہوں اور سسکیوں کے درمیان مواچھ گوٹھ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔قبل ازیں ان کی نمازجنازہ کوئنز پارک سلطان آباد میں ادا کی گئی وہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے، وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔