• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عدالت کیس؛ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بیرون ملک جانے کیلئے ریلیف نہ مل سکا

اسلام آباد (خبر نگار) پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی ایم پی او کے تحت گرفتاری سے متعلق توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو بیرون ملک جانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے فوری ریلیف نہ مل سکا۔ دوران سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ کوئی ایک فیصلہ دکھا دیں جہاں حتمی فیصلے سے پہلے اپیل قابل سماعت ہے ، آپ نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کا آرڈر بھی نہیں لگایا ، یہ تو مس کنڈکٹ ہے۔ عدالت نے اپیل کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمور جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی اپیل کی اعتراضات سمیت سماعت کی۔