کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان کے آم کے ایکسپورٹرز نے پاکستانی آم کی ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ سہولیات کے تکنیکی معائنے کے لیے ایرانی انسپیکشن ٹیم کے مجوزہ دورۂ پاکستان پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ آموں کے ایرانی معائنہ کاروں کوسیزن اورمناسب تجارتی حالات میں دورہ کرایاجائے۔ایکسپورٹرز کاکہنا ہے کہ ملک میں آموں کا سیزن تقریباً اختتام پذیر ہے اور ایران میں آموں کی تجارتی سرگرمیاں بھی عملاً ختم ہو چکی ہیں۔ اس مرحلے پر معائنہ پاکستان اور ایران کے درمیان آموں کی تجارت کے لیے سنگین اور غیر متوقع نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔