اسلام آباد (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالتوں نے احتجاج مقدمات میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیتPTIکے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی،اراکین ارکان قومی اسمبلی شاہد خٹک، مولانا نسیم علی شاہ، عامر ڈوگر ،عاطف خان، اقبال آفریدی، جنید اکبر،ارکان صوبائی اسمبلی مینا خان، ڈاکٹر امجد، شفیع جان کو آئندہ سماعت پرگرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ۔