اسلام آباد(ساجد چوہدری )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قومی ورثہ و ثقافت نے امریکہ سے واپس لائے گئے 523قیمتی نوادرات کی رپورٹ طلب کرلی،چیئرمین کمیٹی کا اجلاس میں سی ڈی اے افسران کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار،وزارت داخلہ کو ناراضی کا خط لکھنے کی ہدایت جا ری ۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر ہدایت اللہ خان کی زیر صدارت جمعرات کو پارلیمنٹ لاجز میں ہوا۔