• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفتیش میں جدت سے ہی اہم کامیابیاں ممکن ہیں:ڈی پی او بہاولپور

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او سرفرازاحمد فلکی  نے پنجاب پولیس کی طرف سے فراہم کردہ جدید آلات سے مزین فرانزک سائنس وین کا معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وقت کے تقاضوں کے مطابق تفتیش میں جدت سے ہی اہم کامیابیاں ممکن ہیں۔ کسی بھی وقوعہ کے سرزدہونے کے بعد مقدمہ کو صحیح سمت میں چلانے کے لئے جائے وقوعہ کی ابتدائی شہادتوں کی بہت اہمیت ہے۔ ضلع بھر میں سنگین مقدمات کے وقوع پزید ہونے کے بعد متعلقہ پولیس کرائم سین کی حفاظت کرے گی اور جدید آلات سے آراستہ کرائم سین ونگ کی گاڑی وہاں سے شواہد اکٹھے کرے گی۔ جس سے تفتیش میں یقینا اہم پیش رفت ہوگی۔ ڈی ایس پی لیگل کنور محمد قاسم نے ڈی پی او کو گاڑی کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈی پی او نے گاڑی کے ڈرائیور اور ایم ٹی او کو ہدایت دی کہ وہ گاڑی کی صفائی ستھرائی اور  مینٹینس کا خاص خیال رکھیں۔
تازہ ترین