کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ گیمز کے دوسرے دن ہفتے کو سافٹ بال ایونٹ کے دوسرے دن کے میچز میں حیدرآباد نے کراچی کوسکھر نے حیدرآبادکو شکست دی۔ سافٹ بال خواتین کا فائنل لاڑکانہ اور کراچی جبکہ مردوں کےفائنل میں کراچی کامقابلہ سکھرسے ہوگا، ٹینس ایونٹ میں کراچی نے میرپور خاص کو حیدرآباد نے سکھر کو ٹیم ایونٹ خواتین میں کراچی نے حیدرآباد کو لاڑکانہ نے میرپورخاص کو شکست دی، باسکٹ بال ایونٹ انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر شروع ہوگیا۔باسکٹ بال ایونٹ سیمی فائنل میں میرپور خاص نے حیدرآبادکو کراچی نے لاڑکانہ کو ہرایا،سیپک ٹاکرا مردوں کے ایونٹ میں کراچی، حیدرآباد میرپور خاص اور بے نظیر آباد کی ٹیموں نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرلیاجو اتوار کو ہونگے،سائیکلنگ ایونٹ کراچی کے ذوہیب بلوچ کے نام رہا جبکہ حتمی نتائج کے مطابق کراچی 5گولڈ 1سلور 1برا نز میڈل کے ساتھ نمبر ون قرار پایا ، ایک کلو میٹر اسپرینٹ ریس میں میر پور خاص کے بلال بلوچ نے ایک منٹ نو سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے گولڈ میڈل جیتا۔ 10 کلومیٹر اسپرنٹ ریس میں کراچی کے ذوہیب بلوچ نے 22منٹ 10سیکنڈ ٹائمنگ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، والی بال وومینز ایونٹ میں حیدرآباد اور کراچی نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی،مکسڈ مارشل آرٹ میں کراچی حیدرآباد،سکھر، لاڑکانہ نے سیمی فائنل رسائی حاصل کی۔