• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈانی سفیر کا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ

لاہور(خبرنگار)سوڈانی وفد کا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ۔ سوڈان کے سفیر ایچ-ای صالح محمد احمد محمد صدیق نے قونصل امجد حیدر کے ہمراہ یو ای ٹی لااہور کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات سے ملاقات کی۔ سوڈان ہر شعبے میں پاکستان کے ساتھ ترقی پسند، نتیجہ خیز اور طویل مدتی روابط کا خواہاں ہے اور اسی سلسلہ میں سوڈانی قونصل خانہ فیکلٹی اور طلباء کے باہمی تعاون اور تحقیق کے تبادلے کے لئے یو ای ٹی لاہور اور سوڈانی یونیورسٹیوں کے مابین روابط استوار کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار سوڈانی سفیر صالح محمد احمد محمد صدیق نے وی سی ڈاکٹر ناصر حیات کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کیا۔ جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ غیر ملکی طلبا ء کی تعداد میں اضافہ کریں۔
لاہور سے مزید