غزہ میں جاری جنگ کے خلاف امریکی فوج کے اہلکار نے اپنے ملک کی سنگدلی اور بے حسی پر احتجاجاً اپنی جان لے لی۔
خود سوزی کرنے والا امریکی فضائیہ کا ایئرمین 25 سالہ اہلکار آرون بشنیل دم توڑ گیا۔
امریکی فضایہ کی ترجمان کے مطابق امریکا میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے اتوار کی رات امریکی فوجی نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جنگی جرائم میں شہریوں کے قتل عام اور نسل کشی کے خلاف خود سوزی کی۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امریکی فوجی اس موقع پر فلسطین آزاد کرو کے نعرے بھی لگاتا رہا اور یہ بھی کہہ رہا تھا کہ وہ نسل کشی کے اقدام میں مزید شریک نہیں ہوگا۔