• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا و برطانیہ کے یمن میں 8 مقامات پر 18 سے زائد حملے

کراچی(نیوزڈیسک)امریکا اور برطانیہ کی جانب سے یمن میں 8 مقامات پر حوثیوں کے 18 ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔یمن پر تازہ حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے ایران نے امریکی و برطانوی حملوں کو یمن کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ امریکا اور برطانیہ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ جنگی جرائم اور نسل کشی کرنے والے اسرائیل کے حمایتی ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید