• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان کے پیار میں پاگل گیتھیکا تیواری مسلمان ہو چکی ہے، بھارتی فلمی نقاد کا دعویٰ


پاکستانی معروف اداکار و گلوکار فیروز خان اور بھارتی اداکارہ گیتھیکا تیواری میں قربتوں پر چہ مگوئیوں کے بعد اب بھارتی معروف فلمی نقاد، کمال آر خان کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا میں اپنے متنازع بیانات کے سبب چھائے رہنے والے  کمال آر خان نے اپنے نئے وی لاگ میں فیروز خان اور  گیتھیکا تیواری کے درمیان قربتوں کی تصدیق اور اس جوڑے کے درمیان معاشقے کا دعویٰ کیا ہے۔

کمال آر خان، ہندی اور بھوجپوری سنیما میں ایک بھارتی اداکار، پروڈیوسر اور مصنف ہیں جن کی دعووں پر مبنی نئی ویڈیو سوشل میڈیر پر بھی خوب وائرل ہو گئی ہے۔

کے آر کے نے ویلاگ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اداکار فیروز خان اور انڈین اداکارہ گیتھیکا تیواری کے درمیان معاشقہ چل رہا ہے، گیتھیکا فیروز خان کے پیار میں پاگل ہو چکی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فیروز خان سے شادی کرنے کے لیے گیتھیکا مسلمان بھی ہوسکتی ہے جبکہ اُنہیں شبہ ہے کہ گیتھیکا مسلمان ہو چکی ہیں کیوں کہ اِنہیں برقع پہنے اور نماز پڑھتے بھی دیکھا گیا ہے۔

کے آر کے نے دعویٰ کیا ہے کہ ان دونوں کی محبت لندن میں جاری فیچر فلم کی شوٹنگ کے دوران پروان چڑھی ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ فیروز خان کے ساتھ اپنے انسٹاگرام پر گاہے بگاہے تصویریں اپلوڈ کرتی رہتی ہیں جن میں دونوں فنکاروں کی آن اسکرین کیمسٹری بھی خوب جچتی دکھائی دیتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوتی فیروز خان کی بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری کے ساتھ ویڈیوز اور تصویروں نے اس جوڑی کے درمیان تعلقات کی افواہوں کو گزشتہ ماہ جنم دیا تھا۔

فیروز خان اور گیتھیکا تیواری ایک فیچر فلم میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل کام کر رہے ہیں، اس فلم کی ہدایت ذوالفقار علی دے رہے ہیں جبکہ اس پروجیکٹ سے متعلق مزید معلومات تاحال شیئر نہیں کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ تامل اور ہندی فلموں کی اداکارہ و ماڈل گیتھیکا تیواری اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر فیروز خان کو ’سپر کیوٹ‘ قرار دے چکی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید