• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل میں بولنگ اور بیٹنگ کا معیار، شاہد آفریدی کا بیان سامنے آگیا

شاہد آفریدی-- فائل فوٹو
شاہد آفریدی-- فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ میں بولرز اور بیٹرز کی کارکردگی پر شاہد آفریدی کا بیان سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے شاہد آفریدی نے لکھا کہ پی ایس ایل کے میچز دیکھ کر مزہ آرہا ہے، بابر اعظم اور راسی وندر ڈوسن نے بہترین سنچریاں اسکور کیں۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ بولرز کے لیے مشکلات ہیں لیکن اچھی کارکردگی اور اچھی فیلڈنگ ان پچز پر بھی آپ کو میچ میں زندہ رکھے گی۔

سابق کپتان نے لکھا کہ کئی نوجوان بہترین کھلاڑی بھی نظر آرہے ہیں، میری تمام 6 ٹیموں کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے حالیہ کچھ میچز کی دونوں اننگز میں بڑے اسکور بنے اور ان میچز کا دلچسپ اختتام بھی ہوا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید