• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تقریب حلف برداری، مریم نواز کے سبز جوڑے کی تفصیلات سامنے آگئیں

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

آبادی کے اعتبار سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے بعد اعلیٰ عہدے پر فائز ہوکر ملکی سیاست میں تاریخ رقم کردی۔

مریم نواز نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے اپنے عہدے کا حلف لیا۔

تاہم اس موقع پر قومی پرچم سے مماثل ان کے سبز جوڑے نے سب کی توجہ سمیٹ لی۔

انہوں نے اپنی تقریب حلف برداری کے دوران عائشہ جواد کے کپڑوں کے برانڈ ’پرنیان‘ کے جوڑے کا انتخاب کیا، جس نے ان کی شخصیت کو مزید پُروقار بنا دیا تھا۔

نمائندہ جنگ سے ڈیزائنر کے عملے نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ جوڑا ’را سلک‘ سے تیار کیا گیا، اس کا آرڈر کم از کم 6 ہفتے قبل دینا ہوتا ہے اور صارفین اسے من چاہے رنگ میں بھی بنواسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ جوڑا فل الحال ویب سائٹ پر دستیاب نہیں، اسے بنوانے کے لیے آن لائن پیج پر ہی آرڈر دیا جاسکتا ہے، 3 پیس اس سوٹ کی قیمت 60 ہزار پاکستانی مالیاتی روپے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ حلف برداری کی اس تقریب میں مریم نواز کے والد قائدِ مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف ، صاحبزادے جنید صفدر اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

خاص رپورٹ سے مزید